لانگ مارچ میں وکلا پر تشدد کا معاملہ رانا ثنااللہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

لانگ مارچ کے دوران پولیس نے وکلا کو رانا ثنااللہ کے ایما پر تشدد کا نشانہ بنایا، درخواستگزار

لانگ مارچ کے دوران پولیس نے وکلا کی اعلیٰ قیادت کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا:فوٹو:فائل

NEW YORK:
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کیس میں عدالت نے رانا ثنااللہ سمیت پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق تحریک انصاف کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر حیدر نامی شخص نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ لانگ مارچ کے دوران پولیس نے وکلا کو رانا ثنااللہ کے ایما پر تشدد کا نشانہ بنایا، عدالت وزیرداخلہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔


عدالت نے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کرنے کے خلاف درخواست پر رانا ثنااللہ سمیت پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

 
Load Next Story