ہفتہ کی چھٹی بحالی سے متعلق سمری وزیراعظم کو ارسال
سمری آئندہ ہفتے توانائی کی بچت کے حوالے سے اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی
کراچی:
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہفتہ کی چھٹی بحالی سے متعلق سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سمری آئندہ ہفتے توانائی کی بچت کے حوالے سے اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی، ہفتہ کی چھٹی کی بحالی کا حتمی فیصلہ توانائی کی بچت کے حوالے سے اجلاس میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل حکومت نے وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب باقاعدہ سمری وزیراعظم آفس کو بھیج دی گئی ہے۔
شہباز شریف نے وزیراعظم بنتے ہی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ہفتے میں چھ دن سرکاری دفاتر کھلے رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔