سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

(فوٹو: فائل)

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے اضافے سے 1743 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔


کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 142200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 121914 روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1303.15 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Load Next Story