کینگرو اور انسان کے درمیان ریسلنگ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

واقعہ آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پالتو کتے کو بچاتے ہوئے رونما ہوا

کینگرو

کراچی:

آسٹریلیا میں کینگرو اور انسان کے درمیان لڑائی کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینگرو اور انسان کے درمیان لڑائی کا واقعہ آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کینگرو سے بچ کر بھاگ رہا ہے کہ اچانک اس کا پاؤں درخت سے اٹکا اور وہ زمین پر گر گیا۔


اسی اثنا میں کینگرو بھی اس شخص کے قریب آیا اور اسے لگاتار گھوسے مارنا شروع کردئیے، پہلے تو آسٹریلوی شہری نے بچنے کی کوشش کی لیکن کینگرو بڑھتی ہوئی جارحیت دیکھتے ہوئے متاثرہ شخص نے بھی اپنا دفاع شروع کردیا۔

انسان اور کینگرو کی لڑائی کسی فری اسٹائل ریسلنگ کی مانند لگ رہی تھی، جس میں انسان نے اپنے دفاع میں کینگرو کو پکڑ کر زمین پر گرایا اور لڑائی کو ختم کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت کلف ڈیس کے نام ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ کینگرو نے ان کے پالتو کتے کو پکڑ لیا تھا جسے بچانے گیا تو کینگرو نے ان پر حملہ کردیا۔

Load Next Story