بھارت کا ایک اور معروف گلوکار انتقال کرگیا

نوجوان گلوکار وموسیقار کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی

فوٹو، فائل

کراچی:
بھارت کے آنجہانی گلوکار کرشنا کمار(کے کے) کے بعد ایک اور معروف گلوکار شھیل ساگر کا انتقال ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان گلوکار وموسیقار ساگر کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی تاہم دوستوں اور رشتے داروں کی جانب سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مرحوم گلوکار کے دوستوں نے لکھا کہ آج کا دن ہمارے لیے بہت برا اور مایوس کن ہے، پہلے 'کے کے' اور اب ساگر کا سن کر بہت افسوس ہوا۔


ساگر نے بھارتی دارالحکومت دہلی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر پورے بھارت میں اپنی پہچان بنائی۔
Load Next Story