کیریئر کی ابتدا میں راجپال یادیو کو کیا مشکلات پیش آئیں

کیریئر کی ابتدا میں مسترد کردیا گیا تھا

راجپال یادیو نے فلم بھول بھلیاں کے سیکوئل میں مزاحیہ کردار ادا کیا ہے (فائل فوٹو)

مشہور بھارتی کامیڈی ایکٹر راجپال یادیو کا کہنا ہے کہ کیریئر کی شروعات میں انہیں کاسٹنگ ایجنسی نے مسترد کر دیا تھا۔

90 کی دہائی سے اب تک بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں بہترین کامیڈی رول کر کے مداحوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے والے راجپال یادیو نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کی شروعات میں انہیں بےحد مشکلات کا سامنا ہوا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجپال یادیو نے بتایا کہ کیریئر کی ابتدا میں فلموں کے لیے کاسٹ کرنے والی ایجنسیاں انہیں مسترد کردیتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ' آج تو سوشل میڈیا کا دور ہے لیکن 22 برس قبل ایسا کچھ بھی نہیں تھا، ہم اپنی تصاویر لے کر ایک سے دوسرے آفس جایا کرتے اور کام مانگتے، اکثر لوگ کام دینے کا وعدہ تو کرتے لیکن کام نہیں دیتے تھے'۔


انہوں نے کہا کہ 'ممبئی میں آنے کے ڈیڑھ ماہ بعد تک مجھے کام نہیں ملا اور میں نے اپنے دوست کو بتایا کہ اب تک کچھ نہیں ہوا ہے۔ اس پر مجھے اندازہ ہوا کہ یہاں کسی کو منع نہیں کیا جاتا لیکن تصویر دیکھ کر کام بھی نہیں دیا جاتا تھا'۔

تاہم انہوں نے محنت اور لگن کے ساتھ کوشش جاری رکھی اور یوں2000 میں بننے والی فلم جنگل میں ایک منفی کردار ادا کرنے پر انہیں بیسٹ پرفارمنس فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جس کے بعد راجپال یادیو نے شہرت کی بلندیوں کا سفر طے کرنا شروع کر دیا اور آج انہیں بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد پسندکیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں راجپال یادیو نے فلم بھول بھلیاں کے سیکوئل میں مزاحیہ کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم اب تک کروڑوں کا بزنس بھی کر چکی ہے۔

 
Load Next Story