جماعت اسلامی کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر حکومت مخالف تحریک کا اعلان
سود اور مہنگائی کے خلاف 11 جون لاہور سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان
کراچی:
جماعت اسلامی نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر 11 جون سے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے ایک بیان میں کہا کہ سود اور مہنگائی کے خلاف 11 جون لاہور سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے، حکمران جان لیں عوام اب قربانی کا بکرا بننے کو تیار نہیں۔
قیصر شریف نے کہا کہ قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کو مسترد کرتے ہیں، یہ معاہدے پارلیمنٹ لائیں جائیں۔
قیصر شریف نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی اور اشرافیہ کی مراعات کم کی جائیں، حکمران اپنے اخراجات تو کم نہیں کرتے،عوام پر بوجھ ڈال رہے ہیں، آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول مزید مہنگا کیا گیا، پٹرول مہنگا ہونے سے عوام کے اوسان خطا ہو گئے۔
قیصر شریف نے مزید کہا کہ مہنگا پٹرول خریدنا عوام کیلئے مشکل ہے، اتحادی حکومت نے بھی عوام کو رتی برابر ریلیف نہیں دیا۔