پاکستانی ویمن نے سری لنکا کو 73 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

سری لنکا کی ٹیم 180 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی ٹیم 180 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور:
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کی ٹیم کو 73 رنز سے شکست دے کر 2-0 سے برتری حاصل کرلی۔

کراچی میں جاری ویمن انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کی ٹیم کو کامیابی کے لئے 254 رنزکا ہدف دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنائے۔

سری لنکا کی ٹیم 180 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو 73 رنز سے ہرا کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔

پاکستان کی جانب سے اوپنرز منیبہ علی اور سدرا امین نے 158 رنز کابہترین آغاز فراہم کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔منیبہ علی نے 3 چوکوں کی مدد سے 56رنز اسکور کیے۔


دوسرے اوور میں چانس ملنے کا فائدہ اٹھانے والی سدرہ امین نے اپنے کیریئر کی دوسری سینچری اسکورکی۔ سدرا امین نے150 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 123 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 11 چوکے بھی شامل تھے۔

سدرا امین دوسری ٹاپ اسکورر بھی بن گئیں۔ یہ پاکستان کی جانب سے 5 ویں سینچری رہی۔ جویریہ خان 133 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ پاکستان کی ٹاپ اسکورر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں 74 رنز بنے۔ پہلے میچ میں 62 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہنے والی کپتان بسمعہ معروف اس مرتبہ بھی 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔نداڈار نے ناقابل شکست 10 رنز بنائے۔

سری لنکا کی بولرز اوشادی رانا سنگھے اور کویشا دلہاری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اورسری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز آئی سی سی رینکنگ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

 
Load Next Story