قومی سانحات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لی جائے شرجیل میمن

سیاست کے لیے پوری زندگی پڑی ہے، غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ضرورت ہے

سیاست کے لیے پوری زندگی پڑی ہے، غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ضرورت ہے۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹائون فیکٹری میں آگ لگنے کا سانحہ افسوس ناک ہے اور اس پر جتنا دکھ کیا جائے وہ کم ہے۔


انھوں نے کہاکہ سانحہ کی مکمل طور پر غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سول اسپتال کراچی اور متاثرہ فیکٹری کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد اگر کوئی بھی فرد یا ادارہ ملوث پایا گیا تو اُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی مقرر کردی ہے جو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی بھی کسر نہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story