شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی ملٹری پوسٹ پر فائرنگ ایک سپاہی شہید

30 سالہ سپاہی عمران نے دہشتگردوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

HYDRABAD:
پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی ملٹری پوسٹ پر ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان کے علاقے منگروتی میں فوجی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم پاک فوج کے جوانوں نے جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ ناکام نا دیا۔


دہشت گردوں کے خلاف بہادری کیساتھ جوابی کارروائی کرتے ہوئے 30 سالہ سپاہی عمران خان نے وطن عزیز جان قربان کردی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پُرعزم ہیں، شہیدوں کی قربانی راہیگاہ نہیں جانے دیں گے۔
Load Next Story