ایلون مسک کا انسان نما روبوٹ متعارف کرانے کا اعلان

ایلون مسک کے مطابق اس روبوٹ کے معیشت پر بہت اہم اثرات مرتب ہوں گے

یہ روبوٹ روز مرّہ کے کام کاج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا (فوٹو : ٹیسلا)

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا کی جانب سے اپنے آپٹیمس روبوٹ کے نمونے کی رُونمائی رواں برس ستمبر کے مہینے میں کی جائے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیف ایگزیکٹِو ٹیسلا کا کہنا تھا کہ کمپنی کا مصنوعی ذہانت کا دن انسان نما روبوٹ کے متعارف کرائے جانے کی وجہ سے ملتوی کیا جائے گا۔

ایلون مسک کے مطابق یہ روبوٹ کمپنی کے لیے اس کی برقی گاڑیوں کے کاروبار سے زیادہ اہم ثابت ہوگا۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ٹیسلا کے یومِ مصنوعی ذہانت کو 30 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر تب تک آپٹِمس کا پروٹوٹائپ متعارف کرا دیا جائے۔
Load Next Story