ایلون مسک کا انسان نما روبوٹ متعارف کرانے کا اعلان
ایلون مسک کے مطابق اس روبوٹ کے معیشت پر بہت اہم اثرات مرتب ہوں گے
ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا کی جانب سے اپنے آپٹیمس روبوٹ کے نمونے کی رُونمائی رواں برس ستمبر کے مہینے میں کی جائے گی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیف ایگزیکٹِو ٹیسلا کا کہنا تھا کہ کمپنی کا مصنوعی ذہانت کا دن انسان نما روبوٹ کے متعارف کرائے جانے کی وجہ سے ملتوی کیا جائے گا۔
ایلون مسک کے مطابق یہ روبوٹ کمپنی کے لیے اس کی برقی گاڑیوں کے کاروبار سے زیادہ اہم ثابت ہوگا۔
انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ٹیسلا کے یومِ مصنوعی ذہانت کو 30 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر تب تک آپٹِمس کا پروٹوٹائپ متعارف کرا دیا جائے۔

Tesla AI Day pushed to Sept 30, as we may have an Optimus prototype working by then
آپٹِمس روبوٹ کی پہلی جھلک گزشتہ اگست میں پہلی اے آئی تقریب میں دِکھائی گئی تھی۔ تقریب میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اس کے معیشت پر بہت اہم اثرات ہوں گے۔
عمومی مقاصد کے لیے بنایا گیا 5 فِٹ 8 انچ لمبا آپٹِمس متعدد کیمروں، سینسر اور خود کار پائلٹ سافٹ ویئر کی مدد سے سمت شناسی کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔
ایلون مسک کے مطابق یہ روبوٹ روز مرّہ کے کام کاج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا جیسے کہ سُپر مارکیٹ میں شاپنگ کرنا وغیرہ لیکن ابتداء میں اسے فیکٹری سے متعلقہ کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔
گزشتہ برس انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آپٹِمس روبوٹ 2022ء میں دنیا کی پیش قیمتی گاڑی ساز کمپنی کی جانب سے بنائی جانے والی سب سے اہم شے ہوگی۔
ٹیسلا کے مالک کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت سے لاحق خطرات کے پیشِ نظر اس ربوٹ کو انسان دوست رکھا گیا ہے۔