روس یوکرین جنگ میں کوئی فتح یاب نہیں ہوگا اقوام متحدہ

واضح رہے کہ روسی فوج پہلے دارالحکومت کیف میں داخل ہوئی اور پھر خارکیف پر قبضہ کیا

اقوام متحدہ(فوٹو فائل)

اقوام متحدہ نے یوکرین اور روس جنگ میں کسی بھی فریق کے فتح یاب نہ ہونے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کو 100 روز مکمل ہوچکے ہیں اور روس کی مشرقی ڈونباس کے علاقے میں پیشرفت جاری ہے۔


اس حوالے سے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور یوکرین کے لیے مقرر کردہ کوآرڈینیٹر امین آود نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سو روز گزرے گئے مگر ہم نے صرف گھر ٹوٹتے، انسانی زندگیاں ضائع ہوتے اور روشن مستقبل کے امکانات معدوم ہوتے دیکھے کیوں کہ اس جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوگا۔

اقوام متحدہ اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں یوکرین میں ڈیڑھ کروڑ کے قریب شہری بے گھر ہوچکے ہیں، اس جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد روس فوج دارالحکومت کیف میں داخل ہوئی اور پھر خارکیف پر قبضہ کیا۔
Load Next Story