سانحے پروزیرصنعت ومحنت کوشامل تفتیش کیاجائےمنورحسن
آتشزدگی کوصرف حادثہ سمجھ کرنظراندازنہیںکرسکتے،واقعے میں ہلاکتوں پراظہارافسوس
جماعت اسلامی پاکستان کے امیرمنورحسن نے بلدیہ ٹائون کی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے پرگہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندانوں سے اپنی دلی ہمدردی کااظہار کیااورکہاکہ آتشزدگی کے واقعے میں300سے زائد افرادکی ہلاکت معمولی واقعہ نہیں اسے محض ایک حادثہ قراردے کرنظر اندازنہیںکیاجاسکتا۔
وزیرصنعت اوروزیرمحنت کوشامل تفتیش کیاجائے،حادثے کے اسباب اورپس پردہ عوامل کوتلاش کرناضروری ہے،فائر بریگیڈکے عملے کا جائے وقوعہ پرتاخیرسے پہنچنا اوربروقت ریسکیوکے عدم انتظام کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے،بھتہ خوروں نے کراچی کی صنعتی سرگرمیوںکوماندکردیاہے،ملزاورفیکٹری مالکان سے کروڑوں روپے بھتے وصول کیے جاتے ہیں،آتشزدگی کایہ واقعہ بھتہ خوری کاشاخسانہ بھی ہوسکتاہے۔
دریں اثناجماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈرسندھ اسمبلی نصراللہ شجیع نے متاثرہ فیکٹری کا دورہ کیا اورصورتحال کا جائزہ لیااوروہاں موجود جاںبحق ملازمین کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی کراچی زاہدعسکری اورڈپٹی سیکریٹری ریاض صدیقی بھی موجود تھے۔دریں اثناجماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے انسانی جانوںکے ضیاع پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے اسے فیکٹری ایکٹ اورلیبرقوانین کی خلاف ورزی کاشاخسانہ قراردیا ہے۔