ایشیاکپ 2022 سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے رپورٹ
ملک معاشی بحران کا شکار ہے، نقصان ناقابلِ تلافی ہوگا، سری لنکن کرکٹ بورڈ
لاہور:
سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ منتقل ہونے کی صورت میں 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کی میزبانی سے ہمیں بڑی آمدنی متوقع ہے، اس لیے کوشش کررہے ہیں کہ ایونٹ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے۔
ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ''ہمارا ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ ملک میں آنے والا ہر ڈالر ہمارے لیے اہم ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ہمیں یقین دلایا ہے کہ اگر سب صحیح رہا تو ایونٹ کی مزبانی سری لنکا ہی کرے گا''۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم دورہ سری لنکا کے لیے کولمبو میں موجود ہے، جس کے باعث آئی لینڈرز کے ایشیاکپ میزبانی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کے سپرد ہونے کا امکان
آئی سی سی کے پانچ مکمل رکن ممالک بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست مین ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ ایک ملک کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے شامل ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں سال ایشیاکپ ٹی20 فارمیٹ پر مشتمل ہوگا جبکہ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جانا ہے۔