لانگ مارچ میں فورسز لانے کے بیان پر وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف درخواست دائر

فورس وزیراعلیٰ کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتی، محمود خان کو عہدے کے لیے نااہل قرار دیا جائے، درخواست گزار

(فوٹو : فائل)

لاہو ر:
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے لانگ مارچ میں سیکیورٹی فورسز لانے کے بیان پر انہیں نااہل قرار دلانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے آئندہ لانگ مارچ میں سیکیورٹی فورسز کے استعمال کے بیان کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔


درخواست مہم آفریدی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی محمود خان نے وکلا کنونشن میں فورس استعمال کرنے کا دعویٰ کیا تھا، فورس وزیراعلی کی ذاتی ملکیتنہیں ہوئی، فورس امن و امان قائم کرنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے، وزیراعلی کو غیر ذمہ دارنہ بیانات اور فورس کو سیاسی مقاصد کے استعمال سے روکا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعلی محمود خان کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے بھی روکا جائے، محمود خان کو وزیراعلی کے منصب کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔
Load Next Story