ایشیا کپ میں شکست کے ذمہ دار کھلاڑی اور مینجمنٹ ہے مینجر قومی ہاکی ٹیم
ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کرنا ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے، خواجہ جنید
PESHAWAR:
پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں شکست کی ذمہ داری کسی ایک پر نہیں ڈالی جاسکتی، کھلاڑیوں سمیت مینجمنٹ بھی اس کی ذمہ دار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مینجر قومی ہاکی ٹیم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے سخت محنت کی لیکن وہ فنش نہیں کر پائے، قومی کھیل کی ترقی کے لیے گراس پر کام کرنے کے ساتھ حکومت، ڈیپارٹمنٹس اور فیڈریشن کو ایک پیج پر آنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں مجموعی طور پر پاکستان ٹیم اچھا کھیلی، انفرادی غلطیوں سے رزلٹ اچھا نہیں آیا، کامن ویلتھ گیمز سے پہلے کیمپ میں کوشش کریں گے کہ خامیوں کو دور کرنے کے ساتھ کھیل میں مزید بہتری لائیں۔