بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 576 میگاواٹ تک پہنچ گیا بدترین لوڈشیڈنگ جاری

ملک میں بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،پاور ڈویژن (فوٹو: فائل)

ملک میں بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 576 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 924 میگاواٹ ہے، جب کہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جب کہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے۔


ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ پانی سے 5 ہزار 219میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 284میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 764 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 190 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 189 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2ہزار 278 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ آئیسکو کو بھی 450 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے، اور اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

 
Load Next Story