پٹرول کی مد میں بچت کا اعلان صرف سیاسی شعبدہ بازی ہے چوہدری پرویزالٰہی
سیاسی شہرت کیلئے ایسے ڈراموں کی بجائے عوام کی زندگی کو آسان بنائیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پٹرول کی مد میں بچت کا اعلان صرف سیاسی شعبدہ بازی ہے۔
سینیٹر کامل علی آغا اور سونیا علی رضا سے ملاقات کے موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پٹرول کی مد میں بچت کا اعلان صرف سیاسی شعبدہ بازی ہے، اس سے عام آدمی کی زندگی پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑے گا، سرکاری پٹرول کے پیسے ان کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائیں گے۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کیا اس اقدام سے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، سیاسی شہرت کیلئے ایسے ڈراموں کی بجائے عوام کی زندگی کو آسان بنائیں، پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے، پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں اتنا ہوشربا اضافہ نہیں دیکھا، جعلی امپورٹڈ حکومت کے فیصلے معیشت اور عوام کو لے ڈوبیں گے۔