عمران خان کے بولنے اور کھلے رہنے سے فائدہ ہے گرفتار میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا وزیر داخلہ

قانون کی خلاف ورزی کریں گے نہ ہی کرنے دیں گے، رانا ثنا اللہ

فوٹو:فائل

JOHANNESBURG:
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، جس (عمران خان) کے بولنے اور کھلے رہنے سے ہمیں فائدہ ہو اُس کی گرفتاری میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔

شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بے گناہ پولیس اہلکار کی شہادت کے ذمہ داروں، اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہونے پر پی ٹی آئی نے کوئی سیاسی ردِ عمل نہیں دیا، آپ جھوٹ بولیں، گولیاں برسائیں، ڈنڈے چلائیں، آگ لگائیں، سرپھاڑیں، ہم تماشائی بن کر دیکھیں یہ نہیں ہوسکتا ، قانون اور قاعدے پر سختی سے عمل ہوگا، قانون کی خلاف ورزی کریں گے نہ ہی کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'بھگوڑے کو سرکاری ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ واپس آتے ہی جھوٹ کا نیا دورہ پڑ گیا ہے، 25 مئی کو جو ڈر کر چھپ گئے تھے، اب بلوں سے باہر نکل آئے ہیں، 11 دن پہلے کوئی نکلا نہ اب کوئی نکلے گا البتہ جن کا مال کھایا ہے وہ وصولی کے لئے بنی گالہ ضرور آسکتے ہیں'۔


مزید پڑھیں: ضمانت منسوخ ہونے پرعمران نیازی کی سیکیورٹی ہی انہیں گرفتار کرلے گی، رانا ثنااللہ

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شکر ہے انقلاب آج پشاور سے خیبر پختونخواہ حکومت کے ہیلی کاپٹر پہ اکیلا بنی گالا پہنچ گیا، جسے عوام نے مسترد کر کے اپنا مجموعی ردِ عمل دے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس کے بولنے اور کھلے رہنے سے ہمیں فائدہ ہو اُس کی گرفتاری میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا البتہ جو بھی قانون توڑے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔
Load Next Story