لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک

اشتہاری فیصل پولیس کو بھتہ خوری، قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس

فوٹو: ایکسپریس نیوز

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے فیروزوالا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے فیروزوالا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک اشتہاری ملزم کی شناخت فیصل عرف فیصلی کے نام سے ہوئی ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری فیصل پولیس کو بھتہ خوری، قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس نے ہلاک اشتہاری کے قبضہ سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

اس ضمن میں پولیس نے مزید کہا کہ فیصل عرف فیصلی لاہور اور فیروزوالہ میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا۔
Load Next Story