کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ نہیں کینیڈین وزیراعظم
اسلامو فوبیا کینیڈا کے عوام پرحملہ ہے، جسٹن ٹروڈو
MELBOURNE:
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہےکہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا باقابل قبول ہے۔
اونٹاریو میں انتہاپسند حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں۔ یہ ناقابل قبول ہے۔
کینیڈین وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ ملک میں ہرروز لاکھوں افراد کو امتیازی سلوک اورحارجیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ حقیقت ہے۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کینیڈا کے عوام پرحملہ ہے۔ پورا ملک نفرت پر مبنی جرم کا نشانہ بننے والے مسلمان خاندان کے ساتھ ہے۔ نفرت اوراسلاموفوبیا کے خاتمے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔