سونے کی قیمت 550 روپے گھٹ کر52650 روپے تولہ ہوگئی

چاندی کی تولہ قیمت10 روپے کی کمی سے810 اور دس گرام 8.57 روپے گھٹ کر 694.28 روپے ہو گئی۔

چاندی کی تولہ قیمت10 روپے کی کمی سے810 اور دس گرام 8.57 روپے گھٹ کر 694.28 روپے ہو گئی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے1334 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب550 اور 472 روپے کی کمی ہوئی۔


جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر45128 روپے ہوگئی، چاندی کی تولہ قیمت10 روپے کی کمی سے810 اور دس گرام 8.57 روپے گھٹ کر 694.28 روپے ہو گئی۔
Load Next Story