مسلح افواج کی بھارتی حکام کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی مذمت
بھارتی حکام کا یہ اشتعال انگیز عمل مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئی ایس پی آر
مسلح افواج نے بھارتی حکام کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج بھارتی حکام کے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اشتعال انگیز اور افسوس ناک عمل مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کتنے عروج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی،گستاخانہ بیان پرشدید احتجاج