ہم حضور اکرم ﷺ کی عزت و حرمت کے لیے مرنے اور کٹنے کو تیار ہیں مریم اورنگزیب
بی جے پی کے رہنماؤں نے شرپسندی، فتنہ پسندی اور پست ذہنیت کی عکاسی کی، وزیر اطلاعات
لاہور:
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے حضور اکرمﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم حضور اکرم ﷺ کی عزت و حرمت کے لیے مرنے اور کٹنے کو تیار ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کی طرف سے حضور اکرمﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بی جے پی کے رہنماؤں نے شرپسندی، فتنہ پسندی اور پست ذہنیت کی عکاسی کی، ہم حضور اکرم ﷺ کی عزت و حرمت کے لیے مرنے اور کٹنے کو تیار ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حضور اکرمﷺ تمام جہانوں اور انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں، ان کی شان میں گستاخی پر آج ہر مسلمان تکلیف اور کرب سے گزر رہا ہے، دفتر خارجہ نے اس مکروہ عمل پر بھارتی ناظم الامور سے بھی احتجاج کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے چار سال اپنے ذاتی مفادات اور دولت کو بڑھانے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، پچھلے چار سالوں کے دوران کارٹلز اور مافیا کی جیبیں بھری گئیں اور عوام کی جیبیں خالی کی گئیں، یہ توشہ خانہ کی گھڑی یا بشریٰ بی بی کی انگوٹھی کا معاملہ نہیں ہے، ایک آڈیو لیک بھی آئی ہے جس میں فرح گوگی ڈیل کر رہی ہیں کہ بشریٰ بی بی کو 3 کیرٹ پسند نہیں انہیں 5 کیرٹ کی انگوٹھی پسند ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کام ایک ڈیل کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کے عوض بشریٰ بی بی کو پانچ کیرٹ کی انگوٹھی دینا ضروری ہے، عمران خان، بشری بی بی اور فرح گوگی گٹھ جوڑ نے پنجاب اور وفاق کی سطح پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، عوام آٹا، بجلی، گیس کے لئے ترستی رہی، ملک میں کاروبار اور معیشت تباہ ہوتی رہی لیکن یہ لوگ اپنی آمدن میں اضافے میں لگے رہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بنی گالا میں روحانی عملیات کی بات ہر زبان پر تھی، اصل میں وہاں کرپشن کے عملیات ہو رہے تھے، کسی بھی منی ٹریل کو چیک کریں تو اس کے تانے بانے عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی سے ملتے ہیں، ٹرانسفرز، تعیناتیاں، پراجیکٹس اور حکومتی معاملات کا کھرا بنی جا کر نکلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم آفس کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا، چار سال یہ دوسروں پر الزامات لگاتے رہے، دوسروں کی پگڑیاں اچھالیں اور خود سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا، اپنی چوری اور کرپشن سے نظر ہٹانے کے لیے یہ بیرون سازش کی بات کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان الیکشن چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ جائیں اور استعفے دیں، نیا الیکشن تو مانگ رہے ہیں لیکن قومی اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دے رہے، بیرون ملک سازش کا الزام تو پارلیمنٹ پر لگایا جا رہا ہے لیکن اس سے مستعفی نہیں ہو رہے، ان کے نیا پاکستان میں بشری بی بی، فرح گوگی اور عمران خان کا گٹھ جوڑ تھا جس نے دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹا، یہ وہ نیا پاکستان ہے جس میں نہ ایک کروڑ نوکری آئی، نہ ملکی معیشت ٹھیک ہوئی، نہ غربت ختم ہوئی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے انگوٹھیوں اور گھڑیوں پر ملکی مفادات کا سودا کیا، ملکی مفاد کی قیمت پانچ کیرٹ کی انگوٹھی لگائی، آٹا اور چینی کی سمریاں بھیج کر انہوں نے ان کی قیمتیں بڑھائیں، مصنوعی ڈیمانڈ تشکیل دے کر اسے ایکسپورٹ کیا، پھر امپورٹ کیا اور جب قلت پیدا ہوئی تو چینی 120 روپے فی کلو فروخت کی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک سرمایہ کاروں کو ناراض کیا، ان کے منصوبے بند کیے، ترکی کی کمپنیوں کے نمائندوں کو نیب کے ذریعے جیلوں میں ڈالا، ہمارے سر اس وقت شرم سے جھک گئے جب ترکی کے سرمایہ کاروں نے چار سال کی داستانیں سنائیں کہ کس طرح دوست ممالک کے سرمایہ کاروں سے سلوک روا رکھا گیا، انہوں نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاک ترک دوستی کے خلاف ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ تحریک اںصاف نے چار سال کے دوران تین ارب 29 کروڑ کے اشتہارات دیئے، ان کے واجبات تک ادا نہیں کیے، ہم ان کی لگائی ہوئی آگ بجھا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے جھنڈوں والے اشتہارات کے واجبات ہم ادا کر رہے ہیں، انہوں نے لوگوں کی صحت اور عوام کے مفاد پر بھی پیسہ بنایا۔