سندھ حکومت ایم کیوایم اراکین اسمبلی کی ترقیاتی اسکیمز آئندہ بجٹ میں شامل کرنے پر رضامند
ایم کیوایم ارکین کو ڈویلپمنٹ کمیٹی میں بھی شامل کیاجائےگا،ذرائع
سندھ حکومت نے ایم کیوایم کا بڑا مطالبہ مان لیا ہےجس کے تحت متحدہ کی تجاویز پرآئندہ بجٹ میں اسکیمز شامل کی جائیں گی، ایم کیو ایم اراکین اسمبلی کو ڈویلپمنٹ کمیٹی میں بھی شامل کیاجائےگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم کے 8 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے سے متعلق گفتگو ہوئی، ملاقات کے بعد ایم کیوایم رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کے ملاقات میں کئی معاملات پر گفتگو ہوئی ہے بہت سے مطالبات تاحال حل طلب ہیں،انکا کہنا تھا کے پیپلز پارٹی سے وقت نکال کر دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کےایم کیوایم وفد سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی سندھ چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کیلیے روانہ ہوئے اور ایم کیوایم سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب ایم کیوایم رہنماؤں نے بجٹ تجاویز دیئےجانےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ایم کیوایم کا بڑا مطالبہ مان لیا ہے ایم کیوایم ارکان کی ترقیاتی اسکیمز بجٹ میں شامل کی جائیں گی، سندھ حکومت آئندہ مالی سال کےبجٹ میں ایم کیوایم کی تجویز پر اسکیمز شامل کرےگی اور متحدہ اراکین اسمبلی کو ڈویلپمنٹ کمیٹی میں بھی شامل کیاجائےگا۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم ارکان کی تعداد 21ہے جوحیدرآباد اور کراچی کےلیے ترقیاتی اسکیمز جمع کرائیں گے،سندھ کابجٹ 14 جون کو پیش کیاجائےگا، دونوں پارٹی رہنماؤں کے درمیان ہو نے والی آئندہ ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے کے حوالے سے بھی پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔