نیا ریڈمی 10 اے کم قیمت پر بلند معیاری فون اب ہر ایک کی دسترس میں

شیاؤمی ریڈمی 10 اے اسمارٹ فون میں 6.53 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری بھی نصب ہے۔

6.53 ایچ ڈی پلس ڈسپلے، 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور 13 میگاپکسل کیمرے کی بدولت ریڈمی 10 اے انتہائی مناسب قیمت پر بہترین فیچر پیش کررہا ہے۔ فوٹو: شیاؤمی کمپنی

شیاؤمی پاکستان نے ریڈمی 10 سیریز میں ایک نئے فون کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا اولین مقصد صارفین کو انتہائی مناسب قیمت پر شاندار سہولیات اور تجربات فراہم کرنا ہے۔

ویڈیوزاور دیگرکانٹینٹ کوایک بہترین روپ میں دکھانے کے لئے ریڈمی 10 اے کا قدرے بڑا 6.53 انچ اسکرین ایچ ڈی پلس ریزولوشن پیش کرتے ہوئے ویڈیو اور گیمنگ کو نیا روپ دیتا ہے۔ تھری ڈی انداز میں خمیدہ بیک کور ہاتھوں پر ایک قدرتی احساس جگاتا ہے اور اسی لیے انٹری لیول سطح کا کوئی بھی اسمارٹ فون ریڈمی 10 اے کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ اس ڈیوائس کی پشت پر لگا فنگرپرنٹ سینسر ان لاکنگ کو مزید آسان بناتا ہے۔

زندگی کے حسین لمحات کو محفوظ بنانے کے لیے 13 میگا پکسل کا مرکزی کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔ پھر بیک گراؤنڈ کو ہلکی دھندلاہٹ دے کر قدرتی روپ دینے کے لیے دو میگا پکسل کا ڈیپتھ کیمرہ میں لگیا ہے جو پورٹریٹ تصاویر کو حقیقت سے قریب کردیتا ہے۔ یوں زندگی کی کھینچی گئی ہر تصویر ایک خوبصورت یادگارہ بن جاتی ہے۔

ریڈمی کی برق رفتار قوت کا کاراز میڈیا ٹیک ہیلیو جی 25 پروسیسر ہے جو دو گیگا ہرٹز تک کی صلاحیت رکھنے والا اوکٹا کور سی پی یو بھی ہے۔ اسی کے ساتھ طویل وقت کے لیے کام کرنے والی 5000 ایم اے ایچ بیٹری بھی نصب ہے جو 10 واٹ پر بہت تیزی سے چارج ہوتی ہے۔ ان فیچرز کی بدولت یہ فون بھرپور انداز میں پورے دن استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مارکیٹ اور دستیابی

نیا ریڈمی 10 اے اسمارٹ فون 3GB + 64GB اور 4GB + 128GB کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔ یہ فون ملک کے بہترین ڈسٹری بیوٹرز یعنی ایم اینڈ پی، اییئرلنک، اسمارٹ لنک، فون لنک اور کورٹیک پر دستیاب ہے۔ اسے ایم آئی اسٹور اور دراز سے آن لائن بھجی خریدا جاسکتا ہے۔

اب اپنے پسندیدہ ریڈی می 10 اے کی تکنیکی تفصیلات پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
























ڈسپلے 6.53 انچ ، ڈراپ ڈوٹ ڈسپلے
پچھلا کیمرہ 13 میگاپکسل
فرنٹ کیمرہ 5 میگاپکسل سیلفی کیمرہ
بیٹری 5000 ایم اے ایچ بیٹری
پروسیسر میڈیا ٹیک ہیلو جی 25

شیاؤمی کمپنی اپریل 2010 میں قائم کی گئی اور یہ 9 جولائی 2018 کو کو ہانک کانگ اسٹاک ایکسچینج کے مین بورڈ کا حصہ بنی۔ شیاؤمی کمپنی صارفین کے لیے برقی آلات اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ کمپنی ہے جو اسمارٹ فون اور اسمارٹ ہارڈویئر کی صورت میں ڈیوائس بناتی ہے اور ان کا مرکزی نقطہ آئی او ٹی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

شیاؤمی کا وژن بہت واضح ہے جو'صارف کو دوست بنائیں اور اس کے دل میں بہترین کمپنی کی جگہ پائیں' کا نصب العین ہے۔ شیاؤمی جدت، بلند معیاری تجربات اور بہترین کارکردگی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ یہ کمپنی مناسب قیمت پر بہترین مصنوعات تیار کرتی ہے تاکہ دنیا کا ہر فرد جدت اور ٹیکنالوجی کی بدولت اپنی زندگی کو بہتر کرسکے۔

اسمارٹ فون ساز دنیا کی مشہور شیاؤمی کمپنی سال 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں فون کی عالمی ترسیل کے مارکیٹ شیئر کے لحاظ سے یہ تیسری بڑی کمپنی کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔ شیاؤمی صارفین کے لیے دنیا کا بہترین اے آئی او ٹی (AI+IoT) پلیٹ فارم بھی رکھتی ہے۔31 دسمبر 2021 تک اس کے پلیٹ فارم سے 43 کروڑ 40 لاکھ (434 ملین) اسمارٹ آلات منسلک ہیں جن میں اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ شامل نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شیاؤمی کی مصنوعات دنیا کے 100 ممالک اور دیگر خطوں میں موجود ہیں۔ پھر اگست 2021 میں کمپنی تیسری مرتبہ فورچیون گلوبل 500 کی فہرست میں شامل ہوی لیکن اس بار اس کا نمبر 338 تھا اور یوں 2020 میں کمپنی 84 درجے اوپر گئی ہے۔

اس کے علاوہ شیاؤمی ہینگ سینگ انڈیکس، ہینگ سینگ چائنا اینٹرپرائز انڈیکس، ہینگ سینگ ٹیک انڈیکس اور ہینگ سینگ چائنا 50 انڈیکس میں بھی شامل ہے۔
Load Next Story