بھارت کا ایٹمی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
بیلسٹک میزائل ’اگنی 4‘ کا کامیاب تجربہ 06 جون 2022 کی شام تقریباً 8:30 کیا گیا
بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ بیلسٹک میزائل 'اگنی 4' کا کامیاب تجربہ 06 جون 2022 کی شام تقریباً 8:30 بجے اے پی جے عبدالکلام جزیرے، اڈیشہ سے کیا گیا۔
وزارت نے یہ بھی بتایا کہ میزائل ٹیسٹ سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے قواعد و ضوابط کے تحت کئے جانے والے معمول کے یوزر ٹریننگ لانچ کا حصہ تھا۔ وزارت نے مزید بتایا کہ ٹیسٹ لانچ میں تمام آپریشنل پیرامیٹرز کو مدنظر رکھا گیا۔
واضح رہے کہ اپریل کے آخر میں، بھارت نے برہموس سپرسونک کروز میزائل کے اینٹی شپ ورژن کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔