بھارت کی ریاستی دہشتگردی3 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فورسز جعلی مقابلوں میں 15 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکی ہیں

بھارتی فورسز نے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے مزید3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے 2 مختلف علاقوں میں نام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔


ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ علاقے کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قابض بھارتی فورسز نے بارہ مولا کے علاقے میں جعلی مقابلے میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی فوجیوں نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اورمکینوں کو ہراساں کیا۔ متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

بارہ مولا، سو پور، کپواڑہ سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں نے سڑکیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصورہوگئے ہیں۔ انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی معطل ہے۔ شہید کشمیری نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے بھارتی فوجیوں نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

بھارتی فورسز گزشتہ چند روز میں 15 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکی ہیں۔
Load Next Story