سعودی جید علما کی بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت
مسلمان دنیا میں اس بات کو پھیلائیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا، کونسل
سعودی عرب کے جید علما کی کونسل نے بھارتی حکمراں جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔
کونسل آف سینئر اسکالرز کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی ترجمان کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں توہین آمیز بیانات قابل مذمت ہیں۔ علما کی جانب سے مسلمانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دنیا میں اپنے قول و عمل سے اس بات کو پھیلائیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: بھارتی حکام کے گستاخانہ بیانات؛ او آئی سی کا شدید اظہارِمذمت
سعودی کونسل نے بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی کو بھی پیغمبر اسلام سے متعلق توہین آمیز کلمات ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس سلسلے میں قرآن پاک کی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا جن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےبلند مقام اور عظیم کردار کو بیان کیا گیا ہے۔