سلمان خان کو کوئی دھمکی آمیز خط نہیں بھیجا لارنس بشنوئی کا انکشاف
گزشتہ روز سلمان خان کے والد سلیم خان کو بیٹے کے قتل کے حوالے سے ایک خط موصول ہوا تھا
GENEVA:
بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو موصول ہونے والے خط سے لاعلمی کا اظہار کر دیاہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو کئی مرتبہ قتل کی دھمکیاں دینے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی نے پولیس کی تفتیش کے دوران سلمان خان کے والد سلیم خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ'اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ سلمان خان کے لیے خط کس نے لکھا ہے۔' خط میں بتائے گئے گولڈی برار کے نام کے بارے میں پوچھے جانے پر بشنوئی نے کہا کہ 'برار کی اداکار سے کوئی دشمنی نہیں اور انہیں دھمکی دینے کی کوئی وجہ بھی نہیں تھی'۔
یاد رہےکہ لارنس بشنوئی گینگ نے 29 مئی کوبھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار و سیاست دان سدھو موسے والا کا قتل کیا تھا جبکہ لارنس بشنوئی نے سال 2018 میں سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا، جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے تھے۔
اس واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے اس گمنام خط موصول ہونے کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے سلمان خان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔