امارات کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹی20 لیگ کروانے کا اعلان کردیا
بھارتی گروپس ریلائنس اور اڈانی اسپورٹس شراکت داروں میں شریک
امارات کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹی20 لیگ (آئی ایل ٹی) کے افتتاحی مرحلے کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امارات کی انٹرنیشنل لیگ ٹی20 اگلے سال 6 جنوری سے 12 فروری تک منعقد ہوگی، یہ لیگ " بین الاقوامی لیگ ٹی20" یا "آئی ٹی ایل 20" کہلائے گی۔
امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ نھیان بن مبارک نے کہا ہے کہ امارات کرکٹ بورڈ کو متحدہ عرب امارات کی نئی قائم کردہ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ریلائنس انڈسٹریز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کیپری گلوبل، جی ایم آر، لانسر کیپیٹل، اڈانی اسپورٹس لائن، براڈ کاسٹر زی اور دیگر تمام شراکت داروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ٹی 20 لیگ کے لئے شراکت دار کے طور پر اس طرح کے نامور، تجربہ کار نام ایک اچھا اشارہ ہے۔ ان شراکت داروں کے ذریعے امارات کرکٹ بورڈ اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کو کامیابی کی جانب لے جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم اس طویل سفرکا آغاز کررہے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر نئی بلندیاں کو چھوئیں گے اور دنیا بھر کے لاکھوں شائقین کو تفریح اورجوش و خروش فراہم کریں گے جو یو اے ای ٹی 20 لیگ کی پہلی گیند پھینکے جانے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے سب کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ میدان میں کرکٹ کے ساتھ تفریح میں آپ متحدہ عرب امارات کی روایتی مہمان نوازی سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔