گستاخانہ بیان دینے والی بی جے پی کی سابق ترجمان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

قتل کی دھمکیاں ملنے پر نوپور شرما اور اہل خانہ کو ان کی درخواست پر مزید سیکیورٹی دی گئی، دہلی پولیس

نوپور شرما نے سیکیورٹی کے لیے دہلی پولیس کو درخواست دی تھی، فوٹو: فائل

LONDON:
نبی کریم ﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیان دینے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی معطل ترجمان نوپور شرما اور ان کے خاندان کو دہلی پولیس نے سخت سیکیورٹی فراہم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کی ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی جس پر دہلی پولیس نے انھیں اور ان کے خاندان کو سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : بھارتی حکام کے گستاخانہ بیانات؛ او آئی سی کا شدید اظہارِمذمت

گستاخی کی مرتکب نوپور شرما نے ایف آئی آر میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا تھا اور پولیس نے اہلیہ خانہ سمیت سخت سیکیورٹی مانگی تھی حالانکہ انھیں بحثیت ترجمان حکمراں جماعت کے پہلے ہی سیکیورٹی حاصل تھی۔




گزشتہ روز ایک بیان میں نوپورشرما نے کہا تھا کہ اگر میرے ریمارکس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی چاہتی ہوں اور غیر مشروط طور پر بیان واپس لیتی ہوں۔ ساتھ ہی انھوں نے میڈیا سے درخواست کی تھی ان کے گھر کا پتہ شائع نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت جنونیوں کواسلام کی توہین سے روکے، طالبان حکومت

خیال رہے کہ نوپور شرما نے ایک ہفتے قبل ٹی وی پروگرام میں گستاخانہ کلمات کہے تھے جس پردنیا بھر کے مسلمانوں میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی اورشدید احتجاج شروع ہو گیا جس پر بی جے پی اپنی ترجمان کو ہٹانے پر مجبور ہوئی۔



حکمراں جماعت نے ترجمان نوپور شرما کو معطل کرنے کے بعد دہلی کے میڈیا ہیڈ نوین کمار کو بھی معطل کردیا۔
Load Next Story