بہتر نیند وزن میں کمی اور دیگر فوائد سے بھرپور چیری
چیری لاتعداد مفید مرکبات کی بنا پر ان گنت طبی فوائد رکھتی ہے جن کے جادوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں
کراچی:
چیری کا موسم شروع ہوچکا ہے اور اب یہ خوشنما اور خوشذائقہ پھل پاکستان بھر میں دستیاب ہے۔ چیری کے لاتعداد فوائد میں سے دو بہت اہم ہیں کیونکہ یہ نیند پرسکون بناتی ہے اور وزن میں کمی بھی کرتی ہے۔
چیری کے اہم فوائد درج ذیل ہیں:
غذائی اجزا سے بھرپور
تمام اقسام کی چیریاں پیش قیمت غذائی اجزا سے بھرپور ہیں ۔ ایک کپ یا 154 گرام چیری میں 97 کیلوری، 2 گرام پروٹین، تین گرام فائبر، روزانہ ضرورت کا 18 فیصد وٹامن سی، روزمرہ ضرورت کا 10 فیصد پوٹاشیئم اور 5 فیصد تانبا اور دیگر اجزا ہیں جو صحت بہتر بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن کے اور بی وٹامن کے علاوہ مینگنیز کی وافر مقدار بھی اس پھل میں پائی جاتی ہے۔
اینٹی آکسیڈںٹ
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہرقسم کی چیری اینٹی آکسیڈنٹس اجزا سے بھرپور ہے اور اندرونی سوزش (انفلیمیشن) کم کرتی ہے۔ 16 مطالعات میں سے سے 11 سے ثابت ہے کہ چیری کھانے سے جسمانی سوزش کم ہوتی ہے اور کئی طرح کے امراض کی وجہ بن سکتی ہے۔
اس میں موجود پولی فینولز خلوی خرابی اور ذیابیطس کے علاوہ دماغی انحطاط کو بھی روکتے ہیں۔
قلب کے لئے قوت بخش
سائنسی تحقیق سے عیاں ہے کہ چیری کے کئی اجزا دل کی حفاظت کرتی ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیئم دل کے لیے مفید ہے۔ چیری کے اہم اجزا دل کی دھڑکن ہموار بناتے ہیں اور بلڈ پریشر معمول پر رکھتے ہیں۔
تحقیق سے ثابت ہوچکا ہے کہ پوٹاشیئم کی اچھی مقدار کھانے سے دل تندرست رہتا ہے۔ اس کے علاوہ پولی فینولز اور دیگر اجزا بھی دل کو قوت دیتے ہیں۔
جوڑوں کے درد میں مفید
سوزش دور کرنے والے یا اینٹی انفلیمنٹری خواص کی بنا پر چیری گٹھیا اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی اجزا یورک ایسڈ کے اخراج اور جمع ہونے کو روکتے ہیں۔
اس ضمن میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں روزانہ 280 گرام چیری کھانے والی خواتین میں اندرونی سوزش کی وجہ بننے والے سی ری ایکٹو پروٹین (سی آرپی) کی مقدار کم ہوتی ہے۔ چیری کھانے کے جادوئی اثرات 5 گھنٹے بعد ہی سامنے آنے لگتے ہیں۔
چیری اور پرسکون نیند
چیری کھانے سے نیند کا دورانیہ اور معیار بہتر ہوتا ہے۔
چیری میں میلاٹونِن کی مقدار ہوتی ہے اور اس کا رس بھرپور نیند کے لیے بہتر ہوتا ہے۔ دو ہفتے کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نیند کی کمی کے شکار بزرگ افراد میں کچھ روز ایک کپ کھٹی چیری کا رس پینے سے نیند کا وقفہ بڑھا اور ان میں نیند کا معیار بھی بہتر ہوا۔