وزیرخزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کردی
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافے کی اطلاعات پر ایک مرتبہ پھر پیٹرول پمپس کا رخ کرلیا۔
وزیرخزانہ کی تردید:
دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا نہ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی پلان ہے اور نہ ہی اضافے کی کوئی سمری موصول ہوئی ہے۔
In the pre-budget seminar I never even spoke about petroleum prices. Channels running these tickers are doing a disservice to their viewers. There will be no increase in prices today and there is no summary or plan to raise prices.
مریم اورنگزیب کا بیان:
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں، عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
مریم اورنگزیب نے اپیل کی کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے لہذا افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں۔