آپریشن کے 6 ماہ کی کارکردگی 17 ہزار 743 ملزمان گرفتار کیے گئے پولیس کی رپورٹ جاری

5 ستمبر 2013 سے 5 مارچ 2014 کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں میں11ہزار 2 چھاپے مارے

5 ستمبر 2013 سے 5 مارچ 2014 کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں میں11ہزار 2 چھاپے مارے، مجموعی طور پر156 ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی پولیس کی جانب سے5 ستمبر 2013 سے شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شروع کیے جانیوالے آپریشن کی کار کردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔

ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ5 ستمبر 2013 سے 5 مارچ 2014 کے دوران پولیس نے11ہزار 2 چھاپے مارے جن میں ایسٹ زون پولیس نے3 ہزار276، سائوتھ زون پولیس نے3 ہزار791 ویسٹ زون نے3 ہزار 482 اور سی آئی اے پولیس نے 453 چھاپے مارے،17ہزار 743 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں ایسٹ زون پولیس نے5 ہزار 466 ملزمان ، سائوتھ زون پولیس نے5 ہزار 716 ملزمان، ویسٹ پولیس نے 5 ہزار 900 اور سی آئی اے پولیس نے 661 ملزمان کو گرفتار کیا، 6 ماہ کے دوران848 پولیس مقابلے کیے گیے جن میں ایسٹ زون میں208 سائوتھ زون میں 271 ویسٹ زون 361 اور سی آئی اے پولیس نے8 مقابلے کیے ، ان مقابلوں میں135 ملزمان مارے گئے، اس دوران قتل کرنے کے الزام میں293 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں ایسٹ زون نے 89 ملزمان ، سائوتھ زون پولیس نے46 ملزمان ، ویسٹ زون پولیس نے146ملزمان اور سی آئی اے پولیس نے قتل کرنے کے الزام میں12 ملزمان کو گرفتار کیا۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 ماہ کے دوران 156ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا جن میں ایسٹ زون پولیس نے 19 ٹارگٹ کلرز، سائوتھ زون پولیس نے 28 ٹارگٹ کلرز، ویسٹ زون پولیس نے 106 ٹارگٹ کلرز اور سی آئی اے نے3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جبکہ دھماکا خیز مواد رکھنے اور پھاڑنے کے الزام میں61 دہشت گردوں کو پکڑاگیا جن میں ایسٹ زون میں3 ، سائوتھ زون میں29 ، ویسٹ زون میں 12اور سی آئی نے پولیس نے17دہشت گردوں کو گرفتار کیا، رپورٹ کے مطابق اغوا برائے تاوان کے الزام میں 72 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا جن میں سائوتھ زون پولیس نے 14 اغوا کار ، ویسٹ زون پولیس نے1 اغوا کار اور سی آئی اے پولیس نے57 اغوا کاروں کو گرفتار کیا جبکہ6 ماہ کے دوران 158بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا جن میں ایسٹ زون پولیس نے 40 بھتہ خور، سائوتھ زون پولیس نے33 بھتہ خور ویسٹ زون پولیس نے49 بھتہ خور اور سی آئی اے پولیس نے 36 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق5 ستمبر 2013 سے 5مارچ2014تک 412 ڈکیتوں کو گرفتار کیا گیا ، اسٹریٹ کرائم کے الزام میں 305 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ایسٹ پولیس نے 104 اسٹریٹ کرمنلز، سائوتھ پولیس نے 126 اسٹریٹ کرمنلز ، ویسٹ پولیس نے75 اسڑیٹ کرمنلزکو گرفتار کیا ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں3 ہزار826 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،6ماہ میں 2 ہزار371 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ، رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران 420 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں ایسٹ زون نے151، سائوتھ زون نے 94، ویسٹ زون 139اور سی آئی اے پولیس نے36 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ، آپریشن کے دوران 4 ہزار746مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران گرفتار اور مارے جانے والے ملزمان کے قبضے سے 3 ایل ایم جی ،90 کلاکوف اور ایس ایم جیز ، 3 ہزار 939 پستول ، ریوالور اور مائوزر ،73 رائفلیں ، شاٹ گنز اور رپیٹر127 اور 161ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کیے گئے۔
Load Next Story