پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد
درخواست گزار کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہئیے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ
کراچی:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ضمانت دینے کی استدعا مسترد کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ یہ عدالت پہلے ہی ایک مقدمہ میں حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔حلیم عادل شیخ کو تین ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی تھی اوراس دوران انہیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونا تھا۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ یہ عدالت سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں جاسکتی۔ درخواست گزار کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہئیے۔
حلیم عادل شیخ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کو نامعلوم جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر کے آج سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت سے روکنا چاہتی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کی سماعت کے بعد درخواست خارج کردی۔