جامعہ ابی بکر کے استاد الحدیث مولانا صوفی انتقال کرگئے
علما کرام نے انکی مغفرت اور جنت الفردوس میں بلند مقام کی دعا کی
بزرگ ممتاز عالم دین ، جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کے استاد الحدیث مجاہد مولانا صوفی عیش محمد انتقال کرگئے۔
انہوں نے ساری زندگی علم دین نبوی کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔ امیر جماعت غربا اہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی ، امیر جمعیت اہلحدیث سندھ مولانا شیخ عبداللہ ناصر رحمانی و دیگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عظیم بزرگ عالم دین کی وفات سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جس کا پر ہونا مشکل ہوگا اللہ تعالیٰ نے ان بزرگ عالم دین کی دعاؤں میں اثر رکھا تھا آپ کے ہزاروں شاگرد دنیا بھر میں اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروف عمل ہیں جو صدقہ جاریہ ہوگا۔
علما کرام نے کہا مولانا صوفی عیش محمد اللہ کے نیک بندے تھے ساری عمر صبر شکر و علم دین پر کاربند رہے ، ہمیشہ کفار اور اسلام دشمنوں کے لیے وہ مجاہد اور عظیم سپاہی کی حیثیت سے اپنا فریضہ ادا کرتےرہے ۔
علما کرام نے انکی مغفرت اور جنت الفردوس میں بلند مقام کی دعا کی ۔ مولانا صوفی عیش محمد کی نماز جنازہ ماموں کانجن میں بعد نماز مغرب ادا کردی گئی۔