ریلوے پولیس نے 8 سالہ کمسن بچے پر مقدمہ درج کرلیا
بچے پر ٹرین کی اسکرین کو پتھر مارنے کا الزام عائد کیا گیا ہے
صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں ریلوے پولیس نے 8 سالہ کمسن بچے پر مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات میں ریلوے پولیس نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے 8 سالہ کمسن بچے عبد القدوس پر مقدمہ درج کرلیا ہے، جس پر ٹرین کی اسکرین کو پتھر مارنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں یکم اپریل 2022 کو ریلوے پولیس نے نامعلوم بچے کے خلاف ٹرین کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا تھا جبکہ بچے کے والد نے گرفتاری کے ڈر سے عدالت سے بچے کی ضمانت قبل از گرفتاری کروالی۔
دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج ماجد کریم فاروق نے وکیل کی درخواست پر ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ بچے کے وکیل نے عدالت میں تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے پولیس بے بنیاد الزامات لگا کر بچے کو مقدمے میں نامزد کررہی ہے۔