مظفر گڑھ ضمنی الیکشن میں 2 شوہر اور بیویاں ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے

ماں نے سگے بیٹے کو شکست دیکر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سیٹ جیتی تھی

(فوٹو: ٹوئٹر)

لاہور:
پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے والدہ کے ڈی سیٹ ہونے پر دو بھائی اور ان کی بیویاں مدمقابل آگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 272 جتوئی سے ضمنی الیکشن پر دو بھائی اور انکی بیویوں نے ایک دوسرے کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔


پاکستان تحریک انصاف کی حلقہ پی پی 272 سے زہرہ بتول کے ڈی سیٹ ہونے پر سگے بیٹوں باسط سلطان بخاری ان کی اہلیہ سیدہ زہرہ باسط، ہارون سلطان بخاری اور اسکی اہلیہ بینش ہارون نے ایک دوسرے کے مد مقابل کاغذات جمع کروائے۔

اس سے قبل گزشتہ جنرل الیکشن میں پی پی 272 سے زہرہ بتول بخاری نے اپنے سگے بیٹے ہارون سلطان بخاری کو شکست دے کر پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر یہ سیٹ جیتی تھی جبکہ زہرہ بتول کو پارٹی سے منحرف ہونے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈی سیٹ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق مظفر گڑھ کے دو حلقوں پی پی 272 اور پی پی 273 پر 17 جولائی کو الیکشن کروائے جائیں گے۔
Load Next Story