ڈالر کی پرواز جاری اوپن مارکیٹ ریٹ 203 روپے ہوگیا
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.30 روپے کی کمی سے 201.52 روپے کی سطح پر آگئی۔
LONDON:
کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدر کی میں اضافہ انٹر بینک میں 1.59روپے اضافہ کے ساتھ 202.35روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے اضافے کے ساتھ 203روپے کی سطح پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران ڈالر انٹربینک ریٹ 201 اور 202روپے سے بھی تجاوز کرگیا جبکہ اوپن ریٹ 203روپے کی سطح پر آگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 202.60 روپے کی سطح تک بھی پہنچی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1.59روپے کے اضافے سے 202.35روپے کی سطح پر بند ہوئے۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50پیسے کے اضافے سے 203روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نیچے نہ آنے, ملک پر بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی اور قسط کے اجراء میں تاخیر سے یومیہ بنیادوں پر مالیاتی بحران کی شدت بڑھ رہا ہے جس سے ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر بھی تیزی سے گھٹ رہے ہیں جو زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز ہیں۔