کہوٹہ میں 16سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے زیر تعمیر مکان میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکی

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہو ئے ملزم کو گرفتار کرلیا

پنجاب کے علاقے کہوٹہ میں 16 سالہ لڑکی سے ذیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا،متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے زیر تعمیر مکان میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ میں 16سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعہ نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیاتھا، جس پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغیص نامی ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔


پولیس نے لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے مزید کارروائی کیلئے متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کروایا جا رہا ہے۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کے خواتین اور بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزم کو سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

 
Load Next Story