روسی فوج نے یوکرین کے میزائل ڈیفنس سسٹم پر قبضہ کر لیا

مسئلے کا پر امن حل چاہتے ہیں، یوکرینی وزیر خارجہ،روس نے آرمینیا کے فضائی اڈے پر بھی مزید جیٹ لڑاکا طیارے تعینات کردیے

جان کیری کی کیف آمد، ترک وزیراعظم اور پوتن میں ٹیلی فونک رابطہ، یوکرین میں تنائو پورے خطے پر اثر انداز ہوسکتا ہے،اردوان۔ فوٹو رائٹرز/فائل

ABBOTABAD:
روسی فوج نے کریمیا میں یوکرین کے میزائل ڈیفنس سسٹم پر قبضہ کر لیا ہے دوسری جانب یوکرائن کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ مسئلے کا پر امن حل چاہتے ہیں۔


روسی فوج نے یوکرین کے نیم خود مختار علاقے کریمیا میں یوکرینی میزائل ڈیفنس سسٹم پر قبضہ کر کے اس کے کچھ حصوں کو بلاک کر دیا تاہم میزائل کا کمانڈ کنٹرول بیس ابھی تک یوکرینی فوج کے قبضے میں ہے۔ ادھر روسی فوج کی بڑھتی ہوئی جارحیت کو دیکھتے ہوئے یوکرین کے ایٹمی پاور پلانٹس کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے ملک بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے ہیں جہاں میڈیا سے بت چیت کرتے ہوئے انھوں نے روس کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ادھر روس نے یوکرین میں کشیدگی بڑھنے کے بعد سابق سویت ریاست آرمینیا کے فضائی اڈے پر مزید جیٹ لڑاکا طیارے تعینات کردیئے جن میں 16 مگ29- جنگی طیارے شامل ہیں۔ دریں اثنا روس نے جزیرہ نما کریمیا میں فوجی طاقت میں اضافہ کیلیے مزید بحری جہازوں کو طلب کرلیا ہے جس کے بعد روس کے دو جنگی بحری بیڑے ترک سرحد عبور کرکے بحیرہ اسود میں داخل ہوگئے جس سے روسی جاسوسی طیاروں کی پرواز کے بعد ترکی کے ایف سولہ نے بھی پروازیں کی ہیں اور بیڑے پر8 ایف 16 لڑاکا طیاروں کی موجودگی کا کہا ہے۔ ترک وزیراعظم اردوان نے روسی صدر پیوٹن نے فون پر رابطہ کیا اورکہا کہ ملکی تنازعات کو حل کرنا یوکرائن حکام کی ذمہ داری ہے۔ ترک وزیراعظم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں تنائو کی صورتحال پورے خطہ پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔
Load Next Story