سینیٹ میں تھنک ٹینک کی تشکیل کیلیے ذیلی کمیٹی قائم

پارلیمنٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرینگے، رضاربانی، یواین ڈی پی کی فنڈزفراہمی کی پیشکش

پارلیمنٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرینگے، رضاربانی، یواین ڈی پی کی فنڈزفراہمی کی پیشکش۔ فوٹو: فائل

سینیٹ میں تھنک ٹینک تشکیل دینے کیلیے قائم کمیٹی کے کنوینر سینیٹر رضاربانی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کودورجدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلیے بھرپورکردار اداکرنے کیلیے تیارہیں۔


وہ سابق اورموجودہ سینیٹروں کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ تھنک ٹینک یاکوئی فورم تشکیل دینے کیلیے کمیٹی نے سابق سینیٹرانوربھنڈر اور سیکریٹری سینٹ امجدپرویزملک کی طر ف سے تیارکیے گئے ورکنگ پیپرزپرغورکیا،اجلاس میںرضاربانی سابق سینیٹر انور بھنڈراورسیکریٹری سینیٹ امجد پرویزپرمشتمل ذیلی کمیٹی تشکیل دی جو دونوں ورکنگ پیپرزکاجائزہ لیکر رپورٹ تین ہفتوں میں تیار کریگی، کمیٹی میں تجویز پیش کی گئی کہ قومی اسمبلی اورسینیٹ کے درمیان ہم آہنگی پیداکرکے جہاںتک ممکن ہومشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔

کمیٹی نے سینیٹ سیکریٹریٹ کوہدایت کی کہ سینیٹ کے تمام چیئرمینوں کی رولنگزکوکتاب کی شکل میں شائع کیا جائے،1947ء سے اب تک بننے والے تمام قوانین کاانڈیکس تیارکیاجائے، نیزیہ بھی ہدایت کی گئی کہ سینیٹ میں ہونیوالے تقاریرکوبھی محفوظ کیاجائیگا،بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒسے لیکرتمام زعماء کی تقاریرلائبریری میں دستیاب ہوں،کنوینرکمیٹی رضا ربانی اورممبران کمیٹی نے ورکنگ پیپرتیارکرنے پرسابق سینیٹر انور بھنڈر اور سیکریٹری سینیٹ کی کوششوںکوسراہا اورتھنک ٹینک تشکیل دینے کیلیے تجاویزبھی دیں۔
Load Next Story