امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ 4 اہلکار ہلاک

حکام نے طیارے میں جوہری مواد موجود ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے

طیارے میں 5 فوجی سوار تھے (فوٹو انٹرنیٹ)

ISLAMABAD:
امریکا میں فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 5 فوجی سوار تھے، جن میں سے 4 ہلاک اور ایک لاپتا ہوگیا۔


بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حکام کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ایم وی 22 بی اوسپرے طیارے میں جوہری مواد ہونے کی اطلاعات درست نہیں۔ امریکی مقامی میڈیا میں لاپتا پانچویں فوجی کے بھی ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جنوبی کیلی فورنیا میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ میکسیکو کی سرحد سے صرف 35 کلومیٹر کے فاصلے پر گلیمس کے قریب تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ طیارے میں جوہری مواد موجود تھا۔
Load Next Story