قومی اقلیتی کمیشن کی بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

مودی کی دہشتگرد حکومت بھارت میں مذہبی آزادی پامال کررہی ہے،مولانا عبدالخبیرآزاد

مودی کی دہشتگرد حکومت بھارت میں مذہبی آزادی پامال کررہی ہے،مولانا عبدالخبیرآزاد۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور:
قومی اقلیتی کمیشن نے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی۔

قومی اقلیتی کمیشن پاکستان اور بین المذاہب رہنماؤں کی طرف سے بھارت میں نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیا کے لوگوں سے بھارتی مصنوعات کی مکمل بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔


قومی اقلیتی کمیشن پاکستان کااجلاس چیئرمین ڈاکٹر چیلارام کی زیرصدارت ہوا جس میں چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد، ڈاکٹر جے پال نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں البرٹ ڈیوڈ، سردار ممپال سنگھ، سارہ صفدر، مفتی گلزار احمد نعیمی، بیگم روشن آرا،سردار سروپ سنگھ و دیگر شریک ہوئے۔

ڈاکٹر چیلا رام نے کہا کہ دین اسلام اور دیگر مذاہب احترام انسانیت،امن و محبت کا درس دیتے ہیں ،بھارتی وزیر اعظم مودی تمام اقلیتوں پر مسلسل جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے۔
Load Next Story