بھارت میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی  کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر بدترین تشدد

ہندوپولیس اہلکاروں نے مسلمان خواتین سے بدتمیزی کی اورانہیں دھکے دئیے

پولیس نے متعدد مسلمان مظاہرین کو گرفتارکرلیا:فوٹو:فائل

LONDON:
بھارت میں نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پرپولیس نے بدترین تشدد کیا۔

بھارتی شہرکان پور میں نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پرانتہاپسند پولیس ٹوٹ پڑی۔ مسلمان نوجوانوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورمتعدد کوگرفتارکرلیا۔




سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد پولیس اہلکارمسلمان نوجوان پرتشدد کررہے ہیں اور گھیسٹتے ہوئے لے کرجارہے ہیں۔ نوجوان کوبچانے کے لئے آںے والی خواتین سے بھی پولیس والوں نے بدتمیزی کی اور دھکے دئیے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی کے ایک اور رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی

بھارت کی ہندو انتہاپسند حکمران جماعت بی جے پی کے ارکان مسلمانوں کے خلاف مسلسل اشتعال انگیز اورنفرت پرمبنی بیانات دے رہے ہیں۔

 
Load Next Story