فلم ’پردیس‘ کی اسٹار ماہیما چوہدری میں کینسر کی تشخیص
کینسر کے بارے میں معلوم ہوا تو خوفزہ ہوگئی تھی، اداکارہ
حال ہی بالی ووڈ کی مشہور فلم 'پردیس' کی اسٹار اداکارہ ماہیما چوہدری میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم 'پردیس ' میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
بھارت کے لیجنڈری اداکار انوپم کھیر جو ان دنوں ماہیما کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ماہیما کینسر سے متعلق بات کر رہی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں انوپم کھیر نے لکھا کہ 'ماہیما چوہدری کی ہمت اور کینسر کی کہانی، میں نے ماہیما چوہدری کو ایک ماہ قبل اپنی 525 ویں فلم دی سگنیچر میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے امریکہ سے بلایا تھا، ہماری گفتگو کا رخ بدل گیا، جب پتہ چلا کہ اسے چھاتی کا کینسر ہے۔ اس کے بعد کیا ہوا ہمارے درمیان اس گفتگو میں دیکھئے'۔
انوپم کھیر نے لکھا کہ 'ماہیما کی ہمت اور بہادری پوری دنیا میں کینسر سے لڑنے والی بہت سی خواتین کو امید دے گی'۔
ویڈیو میں ماہیما چوہدری نے بتایا کہ کس طرح انہیں اپنے چھاتی کے کینسر کے بارے میں معلوم ہوا اور وہ بےحد خوفزدہ اور افسردہ ہوگئیں مگر اسپتال میں موجود ایک بچے کی کیموتھراپی کے دوران گفتگو نے انہیں ہمت دی اور انہوں نے بچے سے متاثر ہوکر اس مرض سے جنگ لڑنے کی ٹھان لی۔