چین کا فوجی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ایک شخص ہلاک
حادثے کے دوران پائلٹ جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہا
ISLAMABAD:
وسطی چین میں فوج کا جنگی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک شخص ہلاک جب کہ دو زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی فوج کے جنگی طیارہ کا واقعہ کا صوبے ہوبے کے شہر شیناگ یانگ میں پیش آیا، جس کے باعث متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
طیارہ حادثے میں پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے باحفاظت جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہا تاہم ایک رہائشی ہلاک جب کہ دو زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
چینی لبریشن آرمی کا جے 7 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران تکینکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
چینی حکام نے طیارہ حادثے اور رہائشی کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔