سابق کپتان وسیم اکرم فاسٹ باؤلر حسن علی کی حمایت میں بول پڑے
شائقین کرکٹ حسن علی کو پرفارم کرنے کا موقع دیں، وسیم اکرم
BERLIN:
سابق کپتان وسیم اکرم کی قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی اور حسن علی کے حق میں آواز بلند کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں سابق فاسٹ باؤلر نے بابر اعظم کو مبارکباد دی اور حسن علی پر ہونے والی تنقید پر شائقین کرکٹ کو مشورہ دیا کہ وہ حسن علی کو پرفارم کرنے کا موقع دیں۔
اپنی ویڈیو میں سابق کپتان خوشگوار موڈ میں قومی کرکٹ کی ٹیم کی تعریف کرتے نظر آئے، وسیم اکرم نے کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 'زبردست کھیلے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ اور بابر کو بھی مبارک، پلیز حسن علی کا پیچھا چھوڑ دو وہ دوسرا اوور نہیں کررہا ہوتا اور ٹرینڈ کررہا ہوتا کہ کیوں کھلایاوہ میچ ونر ہے میں سابق کپتان اس کے ساتھ ہوں'۔
وسیم اکرم نے مزید کہا ہے کہ حسن علی کو پرفارم کرنے کا موقع ملنا چاہیے کیونکہ وہ میچ جتوانے والا کھلاڑی ہے۔